Kaba on 28-May-2014

Kaba on 28-May-2014 
پاکستان میں آج دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پرکعبہ کے رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے
 Click On Image For Large View
 خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے اس لئے سورج سال میں 2 مرتبہ اس کے عین اوپر سے گزرتا ہے ۔ فوٹو: فائل

ریاض: 28 مئی یعنی آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر ہوگا اس وقت دنیا بھر میں کعبہ کے رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
ماہر فلکیات کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر ہوگا اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا تاہم دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی طرف ہوگا۔ اس وقت سورج مکہ معظمہ کے نصف النہار پر ہوگا۔ اس وقت میں کعبہ کا رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے تاہم اس موقع پر سورج کو براہ راست دیکھنا خطرناک بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جدید تحقیق کے مطابق خانہ کعبہ  زمین کے عین مرکز میں واقع ہے اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے۔ یہ صورت حال ہر سال 28 مئی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر18 منٹ جبکہ  16 جولائی کو2 بجکر 26 منٹ پر ہوتی ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments